Pakistan News | Latest News | Current Affair

پٹائی کے بعد خیریت سے تو ہیں؟




 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور نو منتخب رکن قومی شفقت
محمود نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے عہدیدار خواجہ اظہار الحسن سے دریافت کیا ہے کہ آیا وہ پٹائی کے بعد خیریت سے تو ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر الطاف حسین کے خطاب کے دوران مشتعل کارکنان نے اپنے رہنماؤں کی پٹائی لگادی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے خواجہ اظہار الحسن کو شرمندہ کیے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے آپ لوگوں کی پٹائی کروائی ہے، آپ خیریت سے ہیں، خدا آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
اس موقع پر متحدہ کے رہنما نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکرادیے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کی خاتون ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے دھونس دھاندلی سے کراچی میں جو اپنا جعلی مینڈیٹ قائم کر رکھا ہے اس کی حقیقت سب کے سامنے کھل گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب زیادہ عرصہ کراچی کے عوام کو یرغمال نہیں بنایا جاسکے گا۔

0 comments:

Post a Comment