Pakistan News | Latest News | Current Affair

انتخابات میں 4کروڑ 62 لاکھ سے زائد ووٹرزنے پولنگ میں حصہ لیا، الیکشن کمیشن




ملک میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے191بہاولنگر میں 84.77 فیصد جبکہ سب سے کم فاٹا میں این اے42 11.57 فیصد رہا۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کی مجموعی شرح 55 فیصد سے زائد رہی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 مئی ہونے والے عام انتخابات میں 4 کروڑ 62 لاکھ سے زائد ووٹرزنے پولنگ میں حصہ لیا۔ قومی اسمبلی کے لئے پولنگ کا  ٹرن آؤٹ 55.02 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے ٹرن آؤٹ 55.26 فیصد رہا۔ ملک میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے191بہاولنگر میں 84.77 فیصد جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ فاٹا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے42  میں 11.57 فیصد رہا۔
انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو ملے، ن لیگ کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 65 ہزار ہے، تحریک انصاف 76 لاکھ 79 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو 68 لاکھ 55 ہزار ووٹ ملے۔ قومی اسمبلی میں چوتھی بڑی جماعت کی حیثیت سے نمائندگی رکھنے والی متحدہ قومی موومنٹ کو مجموعی طور پر 24 لاکھ 58 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے ۔ اس کے علاوہ 58 لاکھ 20 ہزار ووٹرز نے آزاد امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔
http://www.express.pk/story/129387/

0 comments:

Post a Comment