Pakistan News | Latest News | Current Affair

پنکچر لگانے والوں کو بھی بلو پاسپورٹ دینےکا انکشاف



Blue-Passport
اسلام آباد: پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے سائیکل کوپنکچر لگانے والوں کو بھی بلو پاسپورٹ جاری کرانے کا نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت عالیہ میں جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں بنچ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وزارت داخلہ کے کہنے پر سائیکل کو پنکچر لگانے والوں کو بھی بلیو پاسپورٹ دیا گیا، کرپٹ مافیا پاسپورٹ بنوانے کے 25 ہزار روپے رشوت لے رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ اجراء کے لیے زیر التوا تمام کیس نمٹا دیے گئے ہیں۔
ذوالفقار چیمہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دلانا چاہتے تھے اور پھر پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر ٹھیکہ بھی دیا گیا، لمینیشن پیپرز کا سائز اور موٹائی تو دیکھی گئی مگر دیگر فیچر نہیں دیکھے گئے۔
اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ کیس کے 
معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

0 comments:

Post a Comment