Pakistan News | Latest News | Current Affair

چینی وزیراعظم کل پاکستان آئینگے،شانداراستقبال کی تیاریاں مکمل




دونوںممالک مختلف شعبوںمیں قریبی تعاون کیلیے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کرینگے. فوٹو وکی پیڈیا
اسلام آ باد: چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ(کل)22مئی کودوروزہ سرکاری دورہ پرپاکستان پہنچیں گے ۔
جن کاانتہائی شانداراستقبال کیاجائیگا،جسکی تمام تیاریاں مکمل ہیں،پاکستانی قیادت اسلام آبادنورخان بیس پرچین کے وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کریگی جہاں انہیںسلامی اورگارڈ آف آنرپیش کیاجائے گا۔ معززمہمان کی آمدپرتمام راستوں کو جہاں سے وہ گزریں گے خوبصورتی سے سجایاگیا ہے جہاں خیرمقدمی بینرزپاکستان اورچین کے صدوراور وزرائے اعظم کے پوٹریٹ لگائے گئے ہیں۔ وہ پاکستان میںقیام کے دوران صدرآصف علی زرداری اورنگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزارخان کھوسوسے ملاقات کرینگے اورباہمی دلچسپی کے جامع امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔
صدرزرداری معززمہمان کے اعزازمیں ظہرانہ دینگے جس میں کام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کودعوت دی گئی ہے۔وزیراعظم کھوسوبھی چینی وزیراعظم کے اعزازمیں ضیافت دینگے۔ دونوںممالک مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کیلیے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کرینگے۔ چین کے وزیراعظم 23 مئی کوایوان بالا(سینیٹ) سے بھی خطاب کرینگے۔ آئی این پی کے مطابق چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کے حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ نے تیاریاںمکمل کرلی ،عمارت کی تزئیں وارائش کی گئی ،قالین صاف کردئیے گئے اور ٹائلوں پرپالش لگادی گئی ۔
تیاریوں کی نگرانی چیئرمین سینٹ خودکررہے ہیں۔رپورٹرکے مطابق وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب نے وزارت داخلہ میںچائنہ کے اعلیٰ وفدکے پاکستان میں آمدکے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میںوفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا۔وزیرداخلہ ملک محمدحبیب خان نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ چائنہ وفدکی پاکستان آمدکے موقع پرفول پروف سیکورٹی اقدامات اٹھائے جائیں۔
http://www.express.pk/story/129265/

0 comments:

Post a Comment