Pakistan News | Latest News | Current Affair

TTP Pakistan Issues Fresh Threat To Kill Musharraf

اتوار کے روز طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جلد ہم اس شیطان کو اس کے برے اعمال کے بدلے موت کی سزا دیں گے۔
یاد رہے کہ پرویز مشرف 19 اپریل سے پاکستان میں کئی مقدمات کے سلسلے میں قید ہیں اور انہیں راولپنڈی کے قریب چک شہزاد میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر نظر بند کیا گیا ہے۔
ان پر سابق وزیرِ اعظم پاکستان ، بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش، بلوچستان کے بزرگ رہنما نواب اکبرخان بگٹی کے قتل اور 2007ء ایمرجنسی کے نفاذ اور ججوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزامات ہیں۔
مارچ کے مہینے میں پرویز مشرف کی آمد سے قبل بھی ٹی ٹی پی نے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ’ میں امریکی اتحادی ہونے اور عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی وجہ ان کے قتل کا اعلان کیا تھا۔
مشرف اس وقت طالبان کی ہٹ لسٹ پر آئے جب ان کے حکم پر سیکورٹی فورسز نے 2007ء میں لال مسجد میں مبینہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں محتاط اندازے کے مطابق 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد ملک میں شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا۔
احسان اللہ احسان نے الزام لگایا کہ بلوچستان سے وزیرستان تک مشرف نے ملک کو آگ اورخون میں دھکیل دیا ہے، وہ لال مسجد کے سیکڑوں بے گناہ طالبعلموں کا قاتل ہے۔
بدھ کے روز عدالت نے پرویز مشرف کو ججوں کو محصور رکھنے کے مقدمے میں ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس سے قبل بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ان کی ضمانت ہوگئی تھی ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پرویز مشرف کے گھر کے باہر بارود بھری گاڑی بھی ملی تھی جس کا ہدف مشرف تھے۔ پرویز مشرف 1999ء نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار میں آئے تھے۔
http://urdu.thenewstribe.com/featured/2013/05/26/ttp-issues-fresh-threat-to-kill-musharraf/

0 comments:

Post a Comment