Pakistan News | Latest News | Current Affair

نوازشریف کی جان بھارتی صنعتکار نے بچائی


nawaz-and-anbani
نئی دہلی:ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر نیتن گڈکاری نے انکشاف کیا ہے کہ 1999ء میں حکومت کے خاتمے کے وقت میاں نواز شریف کی جان بھارتی صنعت کار دھیرو بھائی امبانی نے بچائی تھی۔
ایک بھارتی میگزین کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر نیتن گڈکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999ء میں پاکستان میں وزیر اعظم نواز شریف کی معزولی کے بعد بھارتی صنعت کار دھیرو بھائی امبانی نے نواز شریف کو ممکنہ پھانسی سے بچایا تھا۔
میگزین نے لکھا ہے کہ مارچ 2000ء میں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت پر امبانی نے ان سے نواز شریف کی جان بچانے کی درخواست کی تھی۔
دھیرو بھائی امبانی کی درخواست پر دورہ بھارت کے بعد بل کلنٹن چند گھنٹوں کے لیے پاکستان آکر اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف سے نواز شریف کی زندگی کی ضمانت حاصل کی۔
میگزین نے نیتن گڈکاری کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو اسی وجہ سے پاکستان سے جلاوطن کر کے سعودی عرب بھیج دیا گیا تھا،دوسری صورت میں انہیں ممکنہ طور پر پھانسی دے دی جاتی۔
http://urdu.thenewstribe.com/featured/2013/05/21/ambani-intervened-with-clinton-in-2000-to-save-sharifs-life-claims-gadkari/

0 comments:

Post a Comment