Pakistan News | Latest News | Current Affair

پی آئی اے کا نیا کارنامہ




PIA

لاہور:پاکستان کی قومی ایئر لائن “پی آئی اے” کی پرواز پنجاب کے ضلع رحیم یارخان جانے والے 17 مسافروں کو لاہور ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 583 رحیم یار خان جانے والے 17 مسافروں کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔
پی آئی کے نئے کارنامے کے متاثرہ مسافروں نے بتایا کہ ان کی ٹکٹیں کنفرم ہیں لیکن پھر بھی انہیں چھوڑ دیا گیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ جہاز پر سفر کا ٹکٹ خریدا لیکن اب پی آئی اے والے ویگنوں پر بھجوانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

urdu.thenewstribe.com/featured/2013/05/21/pias-new-feat

0 comments:

Post a Comment