Pakistan News | Latest News | Current Affair

شاہ کوٹ: 11برس کی لڑکی سے شادی کا الزام، 80سالہ شخص گرفتار


شاہ کوٹ…ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں پولیس نے اسی سالہ شخص کو گیارہ سالہ لڑکی سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاوں چک نمبر68گ ب کے رہائشی اسی سالہ بوڑھے نجیب نے لاہور کی رہائشی گیارہ سال کی کرن سے اس کے والد محمد رفیق کو رقم کا لالچ دے کر نکاح کرلیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپا مارکر اسی سالہ نجیب اور اس کے رشتے دار شبیر کو گرفتار کرکے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ کرن کا والد، نکاح خواں اور مالک مکان موقع سے فرار ہوگئے۔

Source: http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=98007

0 comments:

Post a Comment